(ن) لیگ نوازشریف کی طبیعت پر سیاست کر رہی ہے،اعجاز چودھری

(ن) لیگ نوازشریف کی طبیعت پر سیاست کر رہی ہے،اعجاز چودھری

لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل انجینئر اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ(ن) لیگ کی جانب سے نواز شریف کی طبیعت پر سیاست کی جارہی ہے، اللہ تعالی شفاء دے مگر (ن) لیگی درباری جھوٹ بو لنے میں تما م حدیں پارکر گئے ہیں ، نواز شریف کو حکومت کی جانب سے علاج کی بہتر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں مگر وہ خود ہی ہسپتال جا نے کو تیار نہیں ہیں ۔وہ گزشتہ روزاپنی رہائش گاہ رکن صوبائی اسمبلی ملک سرفراز کھوکھر اور فیصل آباد، بہاولنگر، وہاڑی، ملتان ،بہاولپور سے پارٹی رہنماؤں محمد فیاض بھٹی، نواز نت،میاں نور خان بھابھہ،میجر (ر) مجیب، افضل نظامی، اصغر جوئیہ ودیگر سے ملاقات کررہے تھے۔

، جاوید نیاز منج، فیاض سکندر، شیراز چیمہ،عمران وینس، شہبازکسانہ، ڈاکٹر سجاد رندھاوا سمیت دیگرسے ملاقات کے موقع پر گفتگو کررہے تھے ۔

انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ اورمر یم نواز کہا رہی ہے کہ حکومت نواز شریف کا علاج نہیں کر رہی جبکہ گز شتہ تین دنوں سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں انتظامات مکمل ہیں اور نواز شریف ہسپتال جانے کو تیار نہیں ہیں ،پنجاب حکومت نے انہیں کسی قسم کے علاج معالجہ کی سہولت سے انکار نہیں کیا نواز شریف یا فیملی انہیں کسی بھی ہسپتال میں داخل کرانا چاہتی ہے تو پنجاب حکومت کو اعتراض نہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ حکومت کی جانب سے نواز شریف کو علاج کی وہ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جو ایک عام مجرم کو میسر نہیں ہوتیں ، نواز شریف کی بیماری پر خود (ن) لیگ والے سیاست کر رہے ہیں اور میڈیا کے ذریعے تما شہ لگا رکھاہے، قوم کے اربوں روپے لوٹنے پر سزا کاٹنے کے باوجود نواز شریف کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات مہیا کی گئی ہیں لیکن ان کا اطمینان ہی نہیں ہو رہا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1