حریت رہنما ؤں کو حراست میں لینے اور تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں،انجم جرال

حریت رہنما ؤں کو حراست میں لینے اور تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں،انجم جرال

لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر مرکز ی رہنما انجم جرال نے مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما ؤں کو حراست میں لینے اور تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کودھائیوں سے دبارکھا ہے اب وقت آگیا ہے کہ جموں وکشمیر پر بھارتی تسلط ختم کرنے کے لیے فیصلہ کن جدوجہد کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ فوجی جوانوں کی قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائے گی۔،ہماری بہادر افواج ہر قسم کی جارحیت کا سامنا کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں اور تمام پاکستانی قوم بھی اپنی افواج کے شانہ بشانہ لڑنے کے لیے ہر وقت تیا رہے، پاکستان نے سفارتی،سیاسی اور جنگی تینوں محاذوں پر بھارت کو شکست دی ہے اور دنیا پاکستان کے ساتھ اور بھارت تنہا کھڑا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ بھارت کے اندر مودی کے خلاف آوازیں بلند ہورہی ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1