تحریک انصافعوام دوست بجٹ پیش کرے گی،سعدیہ سہیل

تحریک انصافعوام دوست بجٹ پیش کرے گی،سعدیہ سہیل

لاہور(سٹی رپورٹر )پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائز ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی چیئر پرسن سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عوام دوست بجٹ پیش کریگی اور اس بجٹ سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ، پنجاب اسمبلی میں پری بجٹ بحث کرانے کا مقصد اراکین اسمبلی کی تجاویز کی روشنی میں بجٹ تیار کرنا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ محدوو وسائل میں عوام دوست بجٹ پیش کرنا مشکل ہے مگریہ مشکل کام کرکے دکھائیں گے ، بجٹ متوازن ہوگا اوراس سے عوام کی زندگی میں خوشحالی آئے گی۔،عوام نے جن مقاصد کے لئے تحریک انصاف کو ووٹ دئیے ہیں وہ مقاصد حاصل ہورہے ہیں۔ تحریک انصاف عوام کی توقعات پر پورا اترے گی اور آئندہ بھی عوام دوست اقدامات کئے جائیں گے۔ تحریک انصاف کے دور میں بنائے گئے منصوبوں سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1