رانی پنڈ ، قبرستان اور سرکاری جائیداد پر قبضہ گروپ کے خلاف کارروائی نہ ہو سکی

رانی پنڈ ، قبرستان اور سرکاری جائیداد پر قبضہ گروپ کے خلاف کارروائی نہ ہو سکی

لاہور(اپنے نمائندے سے) تحصیل شالیمار کے پٹوار سرکل ہربنس پورہ کے علاقہ رانی پنڈ میں قبرستان اور وفاقی حکومت کی سرکاری جائیداد پر قبضہ گروپ کے خلاف کارروائی تاحال نہ کی جا سکی آپریشن کے لئے جانے والی مشینری بھی موقع سے واپس روانہ ہو گئی با اثر افراد کی مداخلت نے ڈپٹی کمشنر لاہور کے اینٹی انکروچمنٹ سیل کو سرکاری اراضی وا گزار کروائے بغیر واپس جانے پر مجبور کر دیا علاقہ کے مقامی لوگ محکمہ ریونیو کی اس ڈبل پالیسی پر حیران ہو کر رہ گئے شہریوں کا شدید احتجاج ڈپٹی کمشنر لاہور سے فوری نوٹس لینے کی اپیل ۔روزنامہ ’’پاکستان‘‘ کو ملنے والی معلومات کے مطابق پٹوار سرکل ہربنس پورہ کے علاقہ رانی پنڈ میں واقع مقامی قبرستان کی 2کنال اراضی کیساتھ ساتھ وفاقی حکومت کی ملکیتی ایک کنال سے زائد اراضی پر بھی قبضہ گروپ نے قبضہ جما رکھا ہے۔ دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر شالیمار عبدالرزاق ڈوگر کا کہنا ہے کہ روزنامہ ’’پاکستان کی نشاندہی‘‘ پر ضرور کارروائی کی جائے گی ۔اور اس سرکاری اراضی کی بابت تفصیلی رپورٹ بھی مرتب کی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1