حوثی باغیوں کا سعودی شہر بہاپر ڈرون حملہ ناکام ، شاہی فوج نے طیارہ مار گرایا ، پاکستان کی مذمت

حوثی باغیوں کا سعودی شہر بہاپر ڈرون حملہ ناکام ، شاہی فوج نے طیارہ مار گرایا ...

ریاض،اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) یمن میں برسرپیکار حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے شہر ابھا پر ڈرون حملہ کیا گیا تاہم سعودی افواج نے ڈرون کو بروقت نشانہ بنا لیا۔ طیارے کے ملبے کی زد میں آ کر چند افراد زخمی ہوئے۔ترجمان پاکستانی دفتر خارجہ نے سعودی افواج کی جانب سے طیارے کو نشانہ بنانے پر خراج تحسین اور ڈرون حملے کی مذمت کی گئی ہے۔ بیان میں ڈرون طیارے کے ملبے کی زد میں آ کر زخمی ہونے والے تارکین وطن اور مقامی شہریوں سے اظہار یکجہتی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی ہے۔حکومت پاکستان سعودی عرب کی قیادت اور عوام کیساتھ اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مملکت کے استحکام اور الحرمین الشریفین کی سلامتی کو کسی بھی خطرے کی صورت میں پاکستان کبھی ریاض کو اکیلا نہیں چھوڑے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ عام شہری آبادی کو نشانہ بنانیوالے یمنی باغیوں کے حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔ ایسی کارروائیاں علاقائی امن اور سلامتی کیلئے کھلا چیلنج ہیں۔

مزید : صفحہ اول