نواز شریف ، بلاول ملاقات آج، مسلم لیگ (ن) کا سٹریٹ پاور مہم چلانے کا منصوبہ تیار پی پی کا حکومتی رویے کیخلاف اے پی سی بلانے کا فیصلہ

نواز شریف ، بلاول ملاقات آج، مسلم لیگ (ن) کا سٹریٹ پاور مہم چلانے کا منصوبہ ...

لاہور( این این آئی) پیپلز پارٹی کا وفد چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میںآج (پیر)کے روز کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کرے گا ، وفد میں قمر زمان کائرہ، مصطفی نواز کھوکھر اور جمیل سومرو شامل ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے اس ملاقات کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ ہرگز سیاسی ملاقات نہیں بلکہ اس کا مقصد نواز شریف کی صحت سے متعلق آگاہی حاصل کرنا اور ان کی مزاج پرسی ہے ۔

نواز،بلاول ملاقات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن) پیپلز پارٹی نے حکومتی رویہ کے خلاف دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ کرتے ہوئے اے پی سی بلانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ بلاول بھٹو کی نواز شریف سے ہونے والی ملاقات بھی اسی سلسلے کی کڑی قرار دی جا رہی ہے۔دوسری طرف سابق وزیر اعظم نواز شریف کو لندن میں علاج کروانے کی حکومتی اجازت لینے کیلئے رواں ہفتہ لاہور سے باقاعدہ سٹریٹ پاور مہم آغاز کرنے کا پلان ترتیب دیدیا گیا ،ملک بھر میں لیگی رہنماؤں و کارکنان کو ٹاسک سونپ دیا گیا۔پاکستان مسلم لیگ کے انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز نے اپوزیشن سے گٹھ جوڑ کرتے ہوئے گرین سگنل ملنے کے بعد ملک بھر میں سٹریٹ مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو بیرون ملک علاج کی غرض بھجوایا جانا مقصود ہوگا،حمزہ شہباز اورمریم نواز سٹریٹ مہم کو لیڈ کریں گے اورملک بھر میں لیگی رہنماؤں کوبھی اطلاع دیدی گئی ہے ۔

(ن) لیگ ،پی پی

مزید : صفحہ اول