پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ میں پہلا جگر ٹرانسپلانٹ کا کامیاب آپریشن

پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ میں پہلا جگر ٹرانسپلانٹ کا کامیاب آپریشن

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں پہلا لیور ٹرانسپلانٹ کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔سرجن ڈاکٹر فیصل سعود ڈار کی سربراہی میں 3 رکنی ٹیم نے رحیم یار خان کے 31 سالہ ندیم کا جگر ٹرانسپلانٹ کیا اور آپریشن ساڑھے 12 گھنٹے تک جاری رہا۔اسپتال ذرائع کے مطابق شہری ندیم کو اس کی اہلیہ کی بھانجی نے جگر دیا ہے جو موبائل ٹھیک کرنے کا کام کرتا ہے۔ندیم کا بالکل مفت آپریشن کیا گیا، وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کامیاب سرجری پر کہا کہ کامیاب آپریشن جگر کے مرض میں مبتلا مریضوں کے لئے بہت بڑی خوشخبری ہے۔وزیر صحت پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ جگر کے مریضوں کو لاکھوں روپے خرچ کر کے علاج کے لیے بیرون ملک نہیں جانا پڑے گا۔

جگر ٹرانسپلانٹ

مزید : صفحہ اول