جیل میں نواز شریف کا طبی معائنہ ،ایکسر سائز سائیکل فراہم کرنیکافیصلہ

جیل میں نواز شریف کا طبی معائنہ ،ایکسر سائز سائیکل فراہم کرنیکافیصلہ

لاہور(آن لائن) پنجاب حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو جیل میں ایکسر سائز سائیکل فراہم کرنے کافیصلہ کیا ہے،تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ شہباز گل کی دو ماہرین قلب کے ہمراہ نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل سے ملاقات، حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم کو فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولت کے بارے میں آگاہ کیا ،شہباز گل کے ہمراہ دو کارڈیالوجسٹ (چیف ایگز یکٹو پی آئی سی ندیم ملک اور پروفیسر ثاقب شفیع )بھی تھے جنہوں نے سابق وزیراعظم کا چیک اپ کیا اور کچھ ادویات کی تبدیلی تجویز کی ۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نواز شریف کو ورزش کے سائیکل فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ڈاکٹروں نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کوایکسر سائز سائیکل فراہم کرنے کی تجویز دی تھی۔

چیک اپ

مزید : صفحہ اول