وزارت اطلاعات سے مینیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی کے تقرر کے اختیارات واپس

وزارت اطلاعات سے مینیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی کے تقرر کے اختیارات واپس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی وی کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کی تعیناتی کے متنازعہ معاملے پر وزیر اعظم آفس سے ایک خط جاری کیا گیا ہے جس میں وزارت اطلاعات و نشریات سے اس اہم عہدے کیلئے امیدوار کے انتخاب کے اختیارات واپس لے لئے گئے ہیں۔یہ خط چند دن قبل وزیر اعظم کے سیکریٹری محمد اعظم خان کی جانب سے جاری کیا گیا تھا، جس میں پی ٹی وی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو سرکاری ٹی وی کے منیجنگ ڈائریکٹر کے انتخاب کے اختیارات سونپ دئیے گئے تھے۔اس خط کے مطابق پاکستان ٹیلی ویڑن کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کی تعیناتی کے لیے سلیکشن بورڈ کے قیام کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کے درمیان ارشد خان کی پی ٹی وی کے ایم ڈی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے عہدے پر تعیناتی گزشتہ کچھ دنوں سے ایک بڑا مسئلہ بن چکی تھی۔وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری، ارشد خان کے تقرر کے مخالف ہیں اور ان کے خلاف مسلسل عوام میں بات کر رہے تھے لیکن نعیم الحق ان کی بطور پی ٹی وی مینجنگ ڈائریکٹر تقرر کو سپورٹ کر رہے ہیں ۔

ایم ڈی پی ٹی وی کیس

مزید : صفحہ اول