پاکستان ، چین اور افغانستان کاسہ فریقی مشاورتی اجلاس آج کابل میں ہوگا

پاکستان ، چین اور افغانستان کاسہ فریقی مشاورتی اجلاس آج کابل میں ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ، چین اور افغانستان کاسہ فریقی مشاورتی اجلاس (آج)پیر کوکابل میں ہوگا۔افغان وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق افغان نائب وزیر خارجہ ادریس زمان اجلاس کی صدارت کرینگے ۔بیان کے مطابق اجلاس میں سہ فریقی فورم میں کئے گئے فیصلوں کو عملی جامہ پہنانے سے متعلق پیشرفت جائزہ لیاجائیگا ۔اسلام آبا دمیں وزارت خارجہ ذرائع نے ’’این این آئی ‘‘کو بتایا کہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کابل میں پاکستان کے سفیر زاہد نصر اللہ خان کرینگے ۔انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں تینوں ممالک کے مشترکہ منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا جائیگا ۔یاد رہے کہ پاکستان چین اور افغانستان کا وزرائے خارجہ کی سطح پر سہ فریقی فورم 2017ء میں قائم کیا گیا تھا،چین کی کوششوں سے بننے والی اس سہ فریقی فورم کا مقصد اقتصادی تعاون کے ساتھ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی بہتری بھی ایک مقصد تھا ۔
سہ فریقی اجلاس

مزید :

صفحہ اول -