کل جماعتی کشمیر کانفرنس آج ہو گی

کل جماعتی کشمیر کانفرنس آج ہو گی

اسلام آباد(صباح نیوز) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورتحال اور پاکستان پر بھارتی جار حیت کے حوالے سے کل جماعتی کشمیر کانفرنس آج پیر کو ہو گی ۔ کانفرنس جماعت اسلامی کے مرکز بستی دارالسلام برما پل کھنہ ڈاک لہتراڑ رو ڈ اسلام آبادمیں منعقد ہوگی ،صدر ریاست سردار مسعود خان،وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سمیت تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے سربراہان شرکت کریں گے،کانفرنس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔

کانفرنس

مزید : صفحہ اول