پنجاب سمارٹ ریگولیشن ایکٹ اور سرکاری ملازمین کیلئے صحت کارڈ کے اجراء کا فیصلہ

پنجاب سمارٹ ریگولیشن ایکٹ اور سرکاری ملازمین کیلئے صحت کارڈ کے اجراء کا ...

لاہور( این این آئی،آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پنجاب حکومت نے کاروباری افراد کے لئے پنجاب سمارٹ ریگولیشن ایکٹ لانے کا فیصلہ کر لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ اس کے تحت کاروبار کے عمل کو آسان بنایا جائے گا، رکاوٹوں کو قانون سازی سے دور کیا جائے گا جس سے کاروباری افراد کے مسائل کا حل ہو گا۔سات سپیشل اکنامک زونز بنانے کیلئے بھی تیزی سے کام ہو رہا ہے، بیرونی اور اندرونی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش بنایا جائے گا ۔ اس سلسلے میں وزیر صنعت و تجارت اور وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی گئی ۔ کاروباری طبقے کوغیر ضروری معائنہ کے نام پر ہراساں کرنے والوں کے خلاف باضابطہ قانون سازی کی بھی ہدایت کی گئی ہے جبکہ تمام ٹیکس کیلئے ایک فارم بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان نے سرکاری ملازمین کو بھی صحت کارڈ جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے اور ایڈمنسٹریشن کو مکمل پلان مرتب کرنے کی بھی ہدایات جاری کر دیں ۔

اجراء کا فیصلہ

مزید : صفحہ اول