نشتر ہسپتال ملتان کے سینئر ڈاکٹر اعجاز مسعود پر قاتلانہ حملہ، فائرنگ سے زخمی

نشتر ہسپتال ملتان کے سینئر ڈاکٹر اعجاز مسعود پر قاتلانہ حملہ، فائرنگ سے زخمی

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان میں نشتر ہسپتال کے کینسر وارڈ کے انچارج ڈاکٹر اعجاز مسعود پر قاتلانہ حملہ، دو گولیاں لگنے سے وہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی، بتایا گیا ہے کہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں گزشتہ روز دو افراد نے نشتر ہسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر اعجاز مسعود پر فا ئرنگ کر دی دو گولیاں ان کی ٹانگ پر لگیں، فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکٹر اعجاز مسعود شدید زخمی ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کیا گیا جہاں آپریشن کے بعد دونوں گولیاں نکال لی گئیں۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خون زیادہ بہہ جانے سے ان کی حالت خطرے میں ہے جبکہ دوسری طرف مبینہ طور پر فائرنگ کرنے والے شخص فیصل قریشی نے پروفیسر پر حملہ آور ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی جس میں اس نے اعتراف کیا ہے کہ ڈاکٹر اعجاز مسعود نے اس کی بیوی کا غلط علاج کیا جس کی وجہ سے وہ انتقال کر گئی۔پولیس نے تھانہ لوہاری گیٹ میں دو نامعلوم افراد کے خلاف 324 سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ ڈاکٹرز تنظیموں نے ملزمان کی عدم گرفتاری پرکہا ہے کہ وہ سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز بند کر دیں گے۔

نشتر ہسپتال

مزید : علاقائی