پٹرولنگ پولیس کی ہفتہ واررپورٹ جاری، جرائم میں ملوث307 ملزم گرفتار

پٹرولنگ پولیس کی ہفتہ واررپورٹ جاری، جرائم میں ملوث307 ملزم گرفتار

لاہور (خبر نگار)پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے ہفتہ وار کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی ہے،جس کے مطابق پٹرولنگ پولیس نے مختلف جرائم میں ملوث307 ملزمان گرفتارکئے ہیں اور اس میں پٹرولنگ پولیس نے68اشتہاری اور19عدالتی مفرور ملزمان بھی گرفتارکئے ہیں اور اسی طرح پنجاب ہائی وے پٹرولنگ نے منشیات کے107ملزمان پکڑے ،جبکہ 1771لیٹر شراب، 25 کلو گرام چرس،9کلو گرام حشیش، 110گرام ہیروئین بھی برآمد کی ۔پنجاب ہائی وے پٹرول نے ناجائز اسلحہ کے 80 ملزمان گرفتار کیے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ گرفتار ملزمان سے 4کلاشنکوف،2رائفل،7،گن،66پسٹل،4 کارتوس ، 2میگزین اور322گولیاں برآمد کی ،

س کے علاوہ پٹرولنگ پولیس 18 جواری گرفتار کر کے 66330 روپے، ایک موبائل فون، 1گھڑی اور 5 موٹرسائیکلیں برآمد کی ہے۔اور اسی طرح پٹرولنگ پولیس نے ایک مغوی لڑکی بازیاب کروا کر ملز گرفتار کیا۔

مزید : علاقائی