سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو ہنگامی بنیادوں پر ہر ممکن ریلیف دینگے ،زبیدہ جلال

سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو ہنگامی بنیادوں پر ہر ممکن ریلیف دینگے ،زبیدہ ...

کیچ (این این آئی)وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہاہے کہ سیلاب سے متاثر خاندانوں کو ہنگامی بنیادوں پر ہر ممکن ریلیف دیں گے، ایم ڈی ایم اے کی طرف سے 10ہزار خاندانوں کو امدادی پیکج تقسیم کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کیلئے امدادی پیکج تقسیم کیا جائیگا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ایم ڈی ایم اے کی طرف سے 10ہزار خاندانوں کو امدادی پیکج تقسیم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین میں امدادی پیکج وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر تقسیم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیلاب سے متاثر خاندانوں کو ہنگامی بنیادوں پر ہر ممکن ریلیف دیں گے۔ عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے دریائے کیچ کے حفاظی بند مضبوط کئے جائیں گے۔ سیلاب متاثرین کو بیت المال سے بھی مالی امداد فرہم کی جائے گی۔

مزید : علاقائی