5برس میں بلوچستان کے 149طلبہ کواعلیٰ تعلیم کیلئے وظائف دیئے گئے

5برس میں بلوچستان کے 149طلبہ کواعلیٰ تعلیم کیلئے وظائف دیئے گئے

اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ پانچ سالوں کے دوران آغاز حقوق بلوچستان پروگرام کے تحت بلوچستان کے 149 طالب علموں کو بیرون ملک اعلی تعلیم کی غرض سے ایم ایس،پی ایچ ڈی ،ایم فل کیلئے وظائف دیئے گئے۔وفاقی وزارت تعلیم کی دستاویز ات کے مطابق آسٹریلیا کیلئے6،بیلجئیم کیلئے9،کینیڈا کیلئے 12،فن لینڈ کیلئے 1،فرانس کیلئے28،جرمنی کیلئے14،اٹلی کیلئے 22 ملائشیا کیلئے 32، نیوزی لینڈ کیلئے1،ناروے کیلئے1،جنوبی کوریا کیلئے11،سپین کیلئے1،ترکی کیلئے3،برطانیہ کیلئے6 اور امریکہ کیلئے 2طالب علموں کو ایوارڈ دیئے گئے۔دستاویزات کے مطابق ضلع وار تقسیم کے حساب سے آواران کے4،بارکھان کے2،بولان کے8،چاغی کے3،ڈیرہ بگٹی کے1،گوادر کے6،ہرنائی کے1،جعفر آباد کے6،جھل مگسی کے4،قلات کے 8،کیچ کے11،خاران کے2،خضدارکے 8،قلعہ عبداللہ کے5،کوہلو کے 2،لسبیلا کے 6،لورلائی کے7،مستونگ کے8،موسی خیل کے1،نصیرآباد کے1،نوشکی کے3،پنجگور کے6،پشین کے7،کوئٹہ کے15،سبی کے4،صحبت پور کے1،واشک کے1،ژوب کے5اور زیارت کے2 طالب علموں کو وظائف دیئے گئے۔

بلوچ طالبعلم

مزید : علاقائی