قتل میں ملوث 3ملزمان کو صدرڈویژن پولیس نے گرفتار کرلیا

قتل میں ملوث 3ملزمان کو صدرڈویژن پولیس نے گرفتار کرلیا

لاہور(خبرنگار) سی سی پی او لاہور بی اے ناصر کی ہدایت پر انویسٹی گیشن پولیس صدر ڈویژن نے چوہنگ کے علاقہ میں قتل ہونے والے پینٹر اور رائے ونڈ کے علاقہ میں قتل ہونے والے 15سالہ بچے کے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اسحاق نامی پینٹر کو چند روز قبل قتل کردیا گیا تھا اور اسکی انگلیاں بھی کاٹ دی گئیں تھیں۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایس پی صدر راشد ہدایت نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے تین ملزمان ابرار،ریاض اور مبارک کو گرفتار کرلیا،ملزمان نے بتایا کہ 19 فروری کو ابرار، ریاض، مبارک تینوں اسحاق کے گھر شراب پی رہے تھے، ابرار نے اسحاق کو کسی کام کے سلسلہ میں گھر سے باہر بھیجا اور اسحاق کی بیوی کو شراب پینے پر زبردستی کی جس پر ان میں جھگڑا ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اگلے روز ابرار اسحاق کو لکھائی کی غرض سے گھر سے لیکر گیا اور اس کو قتل کرکے نعش خالی پلاٹ میں پھینک دی۔ایس پی صدر راشدکی ہدایت کے مطابق لواحقین نے مقدمہ میں تین افراد شاہد، حنان اور ذیشان کو نامزد کیا تھا لیکن دو ملزمان حنان اور ذیشان روپوش ہوچکے تھے۔ملزمان مقتول کے دوست تھے،موبائل فون لوکیشن اور دیگر شواہد کی روشنی میں کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

مزید : علاقائی