گداگروں کیخلاف آپریشن جاری، مزیر15 زیر حراست
فیروزوالہ (نمائندہ پاکستان)شاہدرہ اورفیروزوالہ سرکل پولیس نے مختلف مقامات پرچھاپے مارکر گداگری کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے پندرہ افراد کو حراست میں لے لیا۔بعض ملزمان اپنے آپ کو لنگڑالولا اورنابیناظاہرکررہے تھے جوپولیس کے پکڑنے پربالکل ٹھیک نکلے پولیس نے اس ضمن میں شہباز،آصف ،جاویدوغیرہ کے خلاف گراگری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے۔