چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی سربراہی میں پہلا پارلیمانی سال مکمل

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی سربراہی میں پہلا پارلیمانی سال مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی سربراہی میں پہلا پارلیمانی سال (آج) پیر کو مکمل ہوگا ، سینٹ سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا پہلا پارلیمانی سال (آج)پیر گیارہ مارچ کو پورا ہوگا، رپورٹ کے مطابق صادق سنجرانی کی چیئرمین شپ میں سینیٹ کا یہ پہلا پارلیمانی سال ہے۔ سینیٹ کے موجودہ پارلیمانی سال میں گیارہ اجلاس ہوئے،سینیٹ کے موجودہ پارلیمانی سال میں27 قراردادیں منظور ہوئی،سینیٹ کے موجودہ پارلیمانی سال میں24 توجہ دلاؤ نوٹس پر بحث ہوئی،دونوں ایوانوں سے پاس ہو کر ایکٹ بننے والے بلوں کی تعداد35 ہے۔ رپورٹ کے مطابق موجودہ پارلیمانی سال میں چیئرمین سینیٹ نے مختلف امور پر چار رولنگ دی،نجی اراکین قومی اسمبلی کے نو بل ایوان بالا میں پیش ہو ئے،موجودہ پارلیمانی سال میں سینیٹ میں نجی اراکین کے 30 بل پیش ہوئے،سال 2019میں نجی اراکین سینیٹ نے6 بل پیش ہوئے۔ادھر ذرائع کا کہنا ہے چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے ایوان بالا کے اجلاس میں مسلسل حاضر رہنے کا ریکارڈ قائم کر دیا ۔ چیئرمین سینٹ اجلاس میں ایک دن بھی غیر حاضر نہیں ہوئے ۔چیئرمین سینٹ کی سربراہی میں ایک دن بھی سیشن لیٹ شروع نہیں ہوا۔پہلے پارلیمانی سال میں چیئرمین سینیٹ نے مختلف امور پر چار رولنگ دیں،چیئرمین سینیٹ نے مسلم لیگ (ن )کے سینیٹر کامران مائیکل کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کیے ،

مزید :

صفحہ آخر -