باٹا پور ،پولیس فورس کا نوجوان ملازم غیرت کے نام پر قتل ،قاتل باپ بیٹا فرار

باٹا پور ،پولیس فورس کا نوجوان ملازم غیرت کے نام پر قتل ،قاتل باپ بیٹا فرار

لاہور(خبرنگار) باٹا پور کے علاقے میں غیرت کے نام پر لڑکی کے والد اور بھائیوں نے 27 سالہ نوجوان کو سر میں گولی مار کر قتل دیا اور فرار ہو گئے۔ مقتول ایس پی یو پولیس فورس کا.اہلکار تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی شروع کردی ۔تفصیلات کے مطابق باٹا پور کے علاقے بسین گاوں میں اسلم نامی شخص نے اپنے بیٹوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے27 سالہ محمد آصف کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ مقتول منڈی بہاؤالدین کا.رہائشی اورایس پی یو فورس کا اہلکار اور لاہور میں تعینات تھا۔ اس کا اسلم کی بیٹی کے ساتھ عرصہ دراز سے ناجائز مراسم چلے آرہے تھے۔ گزشتہ روز آصف اپنی محبوبہ سے ملنے آیا ہوا تھا جہاں لڑکی کے والد اسلم اور اس کے بیٹوں نے اسے دیکھ لیا اور سر میں گولی مار دی۔ جس کے باعث محمد آصف موقع پر ڈھیر ہو گیا۔ پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کرکے موقعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے جبکہ ایس پی کینٹ نے ایس ڈی پی او مناواں کو واقعہ کی تحقیقات کر کے جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

مزید : صفحہ آخر