سانحہ ساہیوال،جوڈیشل انکوائری جاری آ ج مزید گواہوں کے بیانات قلمبند ہونگے

سانحہ ساہیوال،جوڈیشل انکوائری جاری آ ج مزید گواہوں کے بیانات قلمبند ہونگے

ساہیوال(آن لائن) سانحہ ساہیوال کے جو ڈیشل انکوائری آفیسر شکیل احمد گو رائیہ سینئر سول جج آج پیر کو جو ڈیشل انکوائری جاری رکھیں گے اور مزید گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جائیں گے ۔گز شتہ روز عینی شاہد گواہ عیسیٰ فہد بٹ اوکاڑہ نے واقعہ کی بنائی گئی ویڈیو فلم چلا کر عدالت میں گواہی ریکارڈ کرائی اور دستاویزی ثبوت انکوائری کا حصہ بنا لیا گیا ۔ریجنل آ فیسر سی ٹی ڈی فیصل آبادمحیے الدین ،ریجنل آفیسر ساہیوال سی ٹی ڈی سیف اللہ ،محمد اقبال چا نڈیو ریجنل آفیسر سی ٹی ڈی ملتان ،محمد اکرم ڈسٹر کٹ آفیسر سی ٹی ڈی گجرات ،امداد خاں بلوچ ایس ایچ او یو سف والہ ،ڈاکٹر اعجاز اعوان ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور ریحان ڈسپنسر ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال کے علاوہ معطل ایس ایس پی جوادقمر سی ٹی ڈی اور صہیب خاں ایس ایس پی سی ٹی ڈی لاہور کے بیانات قلمبند کئے گئے تھے ،جو ڈیشل انکوائری رپورٹ16مارچ تک مکمل کر کے ہائی کورٹ میں جمع کرا دی جائے گی۔

مزید : صفحہ آخر