بلاول بھٹو کالفٹ حادثے میں مزدوروں کی ہلاکتوں کی تحقیقات کا حکم

بلاول بھٹو کالفٹ حادثے میں مزدوروں کی ہلاکتوں کی تحقیقات کا حکم

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کلفٹن میں لفٹ ٹوٹنے کے حادثے میں مزدوروں کی ہلاکتوں پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سندھ واقعہ کے اسباب معلوم کرنے کیلئے تحقیقات جلد از جلد مکمل کرے۔ اتوار کو ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ محنت کشوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی صدمہ پہنچا ہے۔ محنت کشوں کو اس طرح کے حادثات سے بچانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ جاں بحق مزدوروں کے ورثاء کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ یاد رہے کہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں گذشتہ روز زیر تعمیر عمارت کی کنسٹرکشن لفٹ ٹوٹنے سے 6 مزدور جاں بحق ہوگئے تھے۔

بلاول بھٹوزرداری

مزید : صفحہ آخر