حکومت سگنل فری اسلام آباد ایکسپریس وے منصوبے کیلئے دس ارب ستر کروڑ روپے جاری کرے گی، علی نواز

حکومت سگنل فری اسلام آباد ایکسپریس وے منصوبے کیلئے دس ارب ستر کروڑ روپے جاری ...

اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی ترقیاتی ادارے کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ سگنل کے بغیر اسلام آباد ایکسپریس وے منصوبہ منظوری کیلئے قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی میں پیش کردیا گیا ہے۔ ایک بیان میں علی نواز اعوان نے کہا قومی اقتصادی کونسل کی منظوری کے بعد یہ منصوبہ اگلے مالی سال کے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔ توقع ہے کہ حکومت اگلے مالی سال میں اس منصوبے کیلئے دس ارب ستر کروڑ روپے جاری کرے گی۔

مزید : صفحہ آخر