جبری گمشدگیاں، انکوائری کمیشن 2155کیسز کاسراغ نہ لگاسکا

جبری گمشدگیاں، انکوائری کمیشن 2155کیسز کاسراغ نہ لگاسکا

اسلام آباد(آئی این پی)جبری گمشدگیوں کی تحقیقات کیلئے قائم انکوائری کمیشن 2155کیسز کا تاحال سراغ نہ لگا سکاجن میں سب سے زیادہ 1078کیسز کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے، سندھ سے تعلق رکھنے والے 405کیسز،پنجاب کے 344 ،فاٹا کے136اور بلوچستان نے95کیسز کا بھی تاحال کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا۔دستاویزات کے مطابق 1577لاپتہ افراد واپس اپنے گھروں کو آگئے جبکہ691 افرادمختلف حراستی مراکز،440افراد مختلف جیلوں میں قید ہیں ،اسی عرصہ کے دوران184لاپتہ افراد کی لاشیں ملیں جبکہ659کیسز کو مختلف بنیادوں پر خارج کر دیا گیا۔

مزید : صفحہ آخر