مودی انتخابات میں کامیابی کیلئے اپنی قوم کو گمراہ کر رہا ہے،گورنر پنجاب

مودی انتخابات میں کامیابی کیلئے اپنی قوم کو گمراہ کر رہا ہے،گورنر پنجاب

لاہور ( این این آئی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کی ملاقات جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بی جے پی نے اپنی انتخابی مہم میں بھارتی فوجیوں کی تصویر اور اسلحہ کی نمائش کر کے دنیا کے سامنے اپنے اصل چہرے کو بے نقاب کر دیا ہے ‘ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی اداروں کی خاموشی پر حیران اور پر یشان ہوں دنیا کو بھارتی ریاستی دہشت گردی کا فوری نوٹس لینا چاہیے ‘پوری قوم چٹان کی طر ح افواج پاکستان اور حکومت کے ساتھ کھڑی ہے دشمن کی ہر سازش کا بھر پور مقابلہ کیا جائیگا ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز گور نر ہاؤس لاہور میں وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کی گور نر پنجاب سے ہونیوالی ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی خطے کی صورتحال سمیت سیاسی وحکومتی اور دیگر امور کے حوالے سے بات چیت کی گئی انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر جس طر ح ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے یہ انتہائی شر مناک ہے ۔ پاکستان آج بھی کشمیر کو اپنی شہ رگ سمجھتا ہے۔

گورنر پنجاب

مزید : صفحہ آخر