ایف آئی اے راولپنڈی زون اسلام آباد سے ہٹا کر لاہور زون2میں ضم

ایف آئی اے راولپنڈی زون اسلام آباد سے ہٹا کر لاہور زون2میں ضم

اسلام آباد(آن لائن) ایف آئی اے اسلام آباد زون سے ملحق راولپنڈی ڈویژن کو وفاقی تحقیقاتی ادارے نے انتظامی فیصلہ کرتے ہوئے لاہور زون 2 کے ساتھ ضم کر دیا جس سے راولپنڈی، اٹک ،جہلم ،چکوال دوسرے علاقوں کی عوام میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے۔ گزشتہ دنوں وفاقی تحقیقاتی ادارے نے انتظامی طور پر یہ فیصلہ کیا کہ اسلام آباد زون میں شامل راولپنڈی ڈویژن کو لاہور زون 2کے ساتھ ضم کر دیا جائے ۔سینئر ذرائع ایف آئی اے بھی فیصلے پر حیران رہ گئے ۔ سائل اٹک سے اسلام آباد زون میں درخواست دینے آئے تو ایک گھنٹے میں زونل آفس پہنچ سکتا ہے، اسی طرح چکوال سے تقریباً 2 گھنٹے، جہلم سے لگ بھگ ڈیڑھ گھنٹے میں لوگ اسلام آباد زونل آفس میں پہنچ جاتے تھے لیکن لاہور جانے کیلئے اب طویل سفر طے کرنا پڑے گا۔واضح رہے کہ ملک بھر کے تمام زونز اور سب زونز میں اس وقت لگ بھگ 70 فیصد اسٹاف کی کمی ہے۔زون 2 کے ڈائریکٹر طارق چوہان نے کہا کہ سینئرز نے جو فیصلہ کیا ہے ہمارے لئے قابل قبول ہے لیکن اسٹاف کی شدید کمی ہے۔ اگر ساتھ اسٹاف بھی مل جائے تو بہت اچھا ہو گا ۔

ایف آئی اے

مزید : صفحہ آخر