ڈرامہ سیریل ’’سنو چندا‘‘کے سیزن ٹو کی تیاریاں جاری

ڈرامہ سیریل ’’سنو چندا‘‘کے سیزن ٹو کی تیاریاں جاری

لاہور(فلم رپورٹر) نجی ٹی وی سے نشر ہونے والی ڈرامہ سیریل ’’سنو چندا‘‘نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے تھے۔احسن طالش کی ڈائریکشن میں بننے والے اس ڈرامے میں اقرا عزیز اورفرحان سعید نے مرکزی کردار کئے تھے۔کافی عرصے سے یہ افواہیں زیرگردش تھیں کہ ڈرامے کا سیزن 2 بنایا جائے گا لیکن اس سلسلے میں انتظامیہ نے کوئی بات نہیں کی تھی تاہم اب مومنہ درید نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جلد ہی ‘‘سنو چندا’’ کا سیزن 2 شروع کیا جائے گا۔ڈرامے کی کاسٹ کیا ہوگی یا اسے کب شروع کیا جائے گا اس حوالے سے ابھی کچھ بھی واضح نہیں ہے۔

مزید : کلچر