نئی انرول کمپنیوں سے درخواستیں وصول کرنے کی آج آخری تاریخ

نئی انرول کمپنیوں سے درخواستیں وصول کرنے کی آج آخری تاریخ

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج کوٹہ کے حصول کے لیے نئی انرول کمپنیوں کے لیے درخواستیں وصول کرنے کی آج آخری تاریخ ،ٹریول ٹریڈ سے وابستہ جو SECPمیں رجسٹرڈ ہو اور7.5ملین پیڈ آف کیپٹل ہو وہ انرولمنٹ کے لیے متعلقہ حاجی کیمپوں سے تصدیق کروا کر درخواست دے سکتے ہیں،آج شام3بجے تک درخواستیں جمع ہوں گی ،سپریم کورٹ کے حکم پر نئی درخواستیں انرولمنٹ کے لیے وصول کی جارہی ہیں یہ حج 2019ء کا کوٹہ حاصل نہیں کر سکیں گی البتہ کوٹہ کے حصول کے لیے لائن میں لگ جائیں گی،حج2019ء میں کوٹہ کے حصول کے لیے پہلے سے انرول 22سو کے قریب کمپنیاں شامل ہوں گی ۔

کوٹہ

مزید : صفحہ آخر