اداکارہ ثناء جاوید کے اعزاز میں بین الاقوامی کمپنی کی تقریب

اداکارہ ثناء جاوید کے اعزاز میں بین الاقوامی کمپنی کی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ثنا جاوید کے اعزاز میں دبئی میں ایک بین الاقوامی کمپنی نے تقریب کا اہتمام کیا جس میں وہاں کی نامور بزنس کمیونٹی نے شرکت کی۔ثنا جاوید نے نہ صرف ٹی وی بلکہ فلم اور ماڈلنگ کی دنیا میں بھی بہت جلد کامیابی حاصل کی یہی وجہ ہے انہیں پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔اس بارے میں ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ثنا جاوید جلد ہی اس کمپنی کے اشتراک سے ایک پراجیکٹ کرنے جارہی ہیں۔
اور یہ تقریب اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ثنا جاوید کا کہنا ہے کہ ان کے لئے یہ ایک بڑا اعزاز ہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی وہ ایک غیر ملکی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرچکی ہیں۔

مزید :

کلچر -