پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے شروع ہوگا

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے شروع ہوگا

لاہور( این این آئی) پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج ( پیر) سہ پہر تین بجے شروع ہوگا ۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کئے گئے ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں محکمہ لائیو سٹاک ، ڈیری ڈویلپمنٹ سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے جائیں گے۔ اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹسز کے علاوہ پری بجٹ بحث بھی ایجنڈے کا حصہ ہے ۔

پنجاب اسمبلی

مزید : صفحہ آخر