غزل گائیک جاویدخان غزلوں پر مبنی ویڈیوالبم ریکارڈ کروائینگے

غزل گائیک جاویدخان غزلوں پر مبنی ویڈیوالبم ریکارڈ کروائینگے

لاہور (فلم رپورٹر) معروف غزل گائیک استادجاویدخان وزیرآبادی غزلوں پر مبنی ویڈیوالبم ریکارڈ کروائینگے۔تفصیلات کے مطابق استادمنیرحسین وزیرآبادی کے شاگرداستادجاویدخان وزیرآبادی نے غزلوں پر مبنی نئے ویڈیوالبم کی تیاریاں شروع کردی ہیں ،جس کے لئے ان غزلوں کی انہوں نے مقامی میوزک اکیڈمی میں ریہرسل کرنا شروع کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ معروف شاعر ایم اے تبسم کی لکھی ہوئی غزلیں وہ ریکارڈکروارہے ہیں ،جن کو معروف ریلیزنگ کمپنی اپنے سوشل میڈیا چینل پر ریلیزکریگی ،ایک ملاقات کے دوران غزل گائیک استاد جاویدخان وزیرآبادی نے بتایا کہ گلوکاری ایک فن ہے اوراسے سمجھنے کیلئے سمندر کی گہرائی کا اندازہ لگاناپڑتا ہے،ہر کوئی غزل نہیں گا سکتا اس کیلئے کئی سالوں کی محنت درکار ہوتی ہے۔ آن لائن سے گفتگوکرتے ہوئے استادجاویدخان وزیرآبادی نے کہا کہ ہر دو رمیں کچھ لوگ موسیقی کو نیا رنگ دینے کا ہنرآزماتے ہیں لیکن اصل موسیقی کو کوئی زوال نہیں،بہت سے لوگ خود کو غزل گائیک کہتے ہیں لیکن اس فن پر عبور کسی کسی کو حاصل ہوتا ہے۔

مزید : کلچر