حج کی تیاریوں کے حوالے سے میڈیا آگاہی ورکشاپ منعقد کرانے کا اعلان

حج کی تیاریوں کے حوالے سے میڈیا آگاہی ورکشاپ منعقد کرانے کا اعلان

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ہوپ نے وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام حج پالیسی2019ء پر عمل درآمد اور حج آپریشن 2019ء کی تیاریوں کے حوالے سے ملک بھر میں میڈیا آگاہی ورکشاپ منعقد کرانے کا اعلان کر دیا،ان ورکشاپ میں حج آپریشن کی صحیح رپورٹنگ کے لیے فری بیٹ رپورٹرز کو خصوصی دعوت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری ان ورکشاپ میں خصوصی طور پر شریک ہوں گے،سیکرٹری،جوائنٹ سیکرٹری حج، ہوپ کے متفقہ زون کے چےئرمین اور ذمہ داران کے علاوہ مرکزی چےئرمین وحید اقبال بٹ بھی شریک ہوں گے، شیڈول کے مطابق 12مارچ کو لاہور،14مارچ کو ملتان،16مارچ کو سکھر،18مارچ کو کراچی،20مارچ کو کوئٹہ ، 25مارچ کو پشاور میں ہو گی،وزارت مذہبی امور کے ڈائریکٹر میڈیا عمران صدیقی ملک بھر میں ہونے والی ورکشاپ کے میڈیا کوآرڈینیٹر ہوں گے۔

ورکشاپ

مزید : صفحہ آخر