مودی دہشت گرد کی طرح ہیں، کانگریس رہنماء وجیا شانتی

مودی دہشت گرد کی طرح ہیں، کانگریس رہنماء وجیا شانتی

نئی دہلی(این این آئی )کانگریس رہنما وجیا شانتی نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو دہشت گرد سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی عوام سے محبت کرنے کے بجائے انہیں خوفزدہ کرتے ہوئے دہشت گرد کی طرح لگنے لگے ہیں، لوگوں کو خوفزدہ کرنے کا حربہ کسی وزیراعظم کا نہیں ہونا چاہیے،بھارتی ٹی وی کے مطابق سابق بھارتی اداکارہ اور کانگریس رہنما وجیا شانتی کا گزشتہ روز ریاست تلنگانہ میں ریلی سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہر کوئی خوفزدہ ہے کہ کس لمحے مودی بم گرا دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو خوفزدہ کرنے کا حربہ کسی وزیراعظم کا نہیں ہونا چاہیے۔

ء وجیا شانتی

مزید : صفحہ آخر