ویلنشیا ٹاؤن کا انتخابی معرکہ ،خواجہ فرقان الحق صدر کرنل (ر) سرور سیکرٹری منتخب

ویلنشیا ٹاؤن کا انتخابی معرکہ ،خواجہ فرقان الحق صدر کرنل (ر) سرور سیکرٹری ...

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) ویلنشیا ٹاؤن کا انتخابی معرکہ، خواجہ فرقان الحق کے ویلنشیا گروپ نے میدان مار لیا۔ بھاری اکثریت سے پورا پینل کامیاب۔ فرقان گروپ نے816ووٹ حاصل کئے۔ خواجہ فرقان الحق 816ووٹ لے کرصدر، کرنل (ر) محمدسرور772ووٹ لے کر سیکرٹری منتخب۔ اتحاد گروپ دوسرے نمبر پر رہا۔ انتخابی نشان چاند کے ساتھ 406ووٹ حاصل کئے۔ ہمارا ویلنشیا خواجہ عاصم گروپ نے 330ووٹ حاصل کئے ان کا انتخابی نشان سیب تھا۔ آزاد ویلنشیا گروپ نے مشعل کے نشان کے ساتھ 215ووٹ حاصل کرکے چوتھے نمبر پر رہا۔ہیومن رائٹس گروپ نے چھتری کے نشان کے ساتھ 26ووٹ حاصل کئے۔ ویلنشیا ٹاؤن کے تاریخ ساز انتخابات میں 2215ووٹ کاسٹ ہوئے، کل ووٹ 4190تھے۔ پورے ویلنشیا ٹاؤن میں ساران دن گہماگہمی رہی، انتخابی نتائج کے بعد دوسرے نمبر پر آنے والے اتحاد گروپ نے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے دھاندلی کا الزام لگایا ہے۔

ویلنشیا ٹاؤن

مزید : صفحہ آخر