سعید الحسن کا دربار بابا بلھے شاہؒ کا دورہ، نشئیوں کیخلاف کارروائی کا حکم

سعید الحسن کا دربار بابا بلھے شاہؒ کا دورہ، نشئیوں کیخلاف کارروائی کا حکم

لاہور(فلم رپورٹر)صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعیدالحسن نے عوامی شکایات پر دربار بابا بلھے شاہ قصور کا دورہ کیا۔ان کے اچانک دورہ پر اوقاف افسران و ملازمین کی دوڑیں لگ گئیں۔ملازمین و افسران اپنے اپنے پیاروں کو بچانے اورحاضری ظاہر کرنے کے لئے موبائل پر بلانے لگے۔و زیر اوقا ف نے سب سے پہلے حاضری رجسٹر کو چیک کیا اور موقع پر حاضر سٹاف کو طلب کیا۔ غیر حاضر سٹاف کے خلاف سخت ایکشن کے لئے محکمہ کو ہدایت کی۔ انہوں نے دربار کے قرب و جوار اور احاطہ میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ سکیورٹی کیمرہ اور واک تھرو گیٹ کی چیکنگ کی۔انہوں نے ہدایت کی کہ دربار کے ارد گرد نشئیوں کا خاتمہ کیا جائے۔ دیگر شہروں سے آنے والے زائرین کے شیلٹرز اور لنگر کا مکمل انتظام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر زائرین کی طرف سے کسی بھی قسم کی شکایت موصول ہوئی تو ایسے اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جلد داتا گنج بخش دربار اور بابا فرید گنج شکر دربار سے پاپوش رکھنے کی اجرت کو ختم کر دیا جائے گا۔وزیر اوقاف نے بابا بلھے شاہ کے مزار پر چادر اور پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

مزید : صفحہ آخر