وزیراعلیٰ پنجاب کا کوٹ عبدالمالک میں پتنگ بازی کے واقعات کا نوٹس ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا معطل

وزیراعلیٰ پنجاب کا کوٹ عبدالمالک میں پتنگ بازی کے واقعات کا نوٹس ایس ایچ او ...

لاہور( این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پتنگ بازی کے واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فرائض سے غفلت برتنے پر ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا کومعطل کردیا ۔وزیراعلیٰ نے پابندی کے باوجود پتنگ بازی کے واقعات پر برہمی کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ جس تھانے کی حدود میں پتنگ بازی ہوگی وہاں کے ایس ایچ او کیخلاف ایکشن لیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔

مزید : صفحہ آخر