قومی عمارتوں کو استعمال میں لانے کا معاملہ ،قومی ورثے سے متعلق ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

قومی عمارتوں کو استعمال میں لانے کا معاملہ ،قومی ورثے سے متعلق ایڈوائزری ...

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم ہاؤس سمیت اہم قومی عمارتوں کو استعمال میں لانے کے معاملہ پر قومی ورثے سے متعلق اعلیٰ سطحی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس (آج) پیر کو طلب کرلیا گیا،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اہم قومی عمارتوں کو استعمال میں لانے سے متعلق مشاورت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس، گورنرز ہاؤس سمیت قومی ورثے کے استعمال میں لانے سے متعلق بریفنگ ہوگی،وزیراعظم ہاوس کو ریسرچ سینٹر بنانے سے متعلق کمیٹی کو بریفنگ دی جائیگی۔وزیراعظم عمران خان نے اہم عمارات کے استعمال میں لانے کے لیے ایڈوائزی کمیٹی قائم کی تھی۔

قومی ورثہ اجلاس

مزید : صفحہ آخر