جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، دبئی میں شیرخوار دسویں منزل سے گر کر بھی زندہ

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، دبئی میں شیرخوار دسویں منزل سے گر کر بھی زندہ

راس الخیمہ(این این آئی)جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے کی کہاوت متحدہ عرب امارات میں پیش آنے والے واقعے نے ایک بارپھر تازہ کر دی جب کہ ایک شیر خواربچی ایک کثیر منزلہ عمارت کی دسویں منزل سے نیچے گر کر بھی زندہ بچ گئی۔عرب ٹی وی کے مطابق 19 ماہ کی لین محمود دبئی میں ایک عمارت(بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

کی 10 منزل سے 35 میٹر نیچے ایک کار کی ونڈ اسکرین پر جا گری۔ حادثے میں بچی بری طرح زخمی ہوئی مگر ڈاکٹروں نے اس کی زندگی بچا لی۔لین محمود کو راس الخیمہ میں قائم صقر اسپتال میں 20 فروری کو داخل کیا گیا۔ بلندی سے گرنے کے باعث بچی مسلسل بے ہوش تھی۔ شرو ع میں اس کے علاج کے دوران سے مصنوعی آکسیجن مہیا کیا گیا۔ مگر اب وہ فطری اندازمیں سانس لیتی ہے۔ بچی کو جلد ہی انتہائی نگہداشت وارڈ سے جنرل وارڈ منتقل کردیا جائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر