انقلابی اقدامات ‘ عوام کی ترقی میں حائل رکاوٹیں دور کرینگے ‘ شبیر علی قریشی
کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر )وفاقی ویز مملکت ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستا ن عمران خان ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے بھرپور جدوجہد کررہے ہیں ، معاشی و اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کی خاطر اٹھائے گئے حکومتی اقدامات کے ثمرات(بقیہ نمبر35صفحہ7پر )
عوام کو میسر آنا شروع ہوگئے ہیں عوامی خوشحالی کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل ہونے نہیں دی جائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ میں دورہ کے دوران مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا،اس موقع پر پیر ماجد گیلانی،ملک اعجاز درگھ،فدا حسین اعوان،رائے ثاقب پرہاڑ،عمران رفیق بٹر،ذیشان نیازی،نوید رضا،میاں احسن علی قریشی ودیگر بھی ہمراہ تھے، انہوں نے کہا کہ عوام کو جس طرح سابق حکومتوں نے یرغمال بنائے رکھا اور انہیں اپنی نا اہلی کے باعث طرح طرح کی مشکلات کا شکار کیا ان کا تدارک حکومت تیزی سے یقینی بنارہی ہے اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان کا ہر شہری خوشحال زندگی بسر کررہا ہوگا اور عوام کو بنیادی حقوق ان کی دہلیز پر فراہم ہوں گے، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہیں حالانکہ جن مسائل کا موجودہ حکومت خاتمہ کررہی ہے وہ سابقہ حکمرانوں کے پیدا کردہ ہیں جو آج اپوزیشن میں بیٹھ کر بڑی ڈھٹائی سے حکومت پر تنقید کررہے ہیں،انہوں نے حلقہ کی عوام سے کہا کہ انکے والد میاں محسن علی قریشی کے دور اقتدار میں حلقہ میں بجلی گیس اور سڑکات کے جال بچھائے گئے تھے اور وہ بھی اپنے والد کے اس کا م کو جاری رکھیں گے،عوام مایوس نہ ہوں جلد ہی حلقہ میں گیس بجلی اور سڑکات کے جال بچھا دیے جائیں گے۔
شبیر قریشی