لیپ ٹاپ سکیم میں کرپشن ذمہ دار افسروں پر ’’ہتھ ہولا‘‘ رکھنے کا انکشاف

لیپ ٹاپ سکیم میں کرپشن ذمہ دار افسروں پر ’’ہتھ ہولا‘‘ رکھنے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی ) کے حکام کی طرف سے وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم میں مبینہ کرپشن کرکے قومی خزانے کو 9کروڑ روپے کا ’’جھٹکا ‘‘ لگا نے کا انکشاف ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایچ ای سی حکام نے پرائم منسٹر لیپ ٹاپ سکیم کے دوسرے مرحلے کے لئے ایک لاکھ(بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

براڈ بینڈ ڈیوائسزتھری جی اور فور جی ڈیوائسز خریدنے کا فیصلہ کیا ۔ میسرز سی ایم پاک لمیٹڈ کو تکنیکی بنیادوں پر کامیاب بولی کنندہ قرار دیتے ہوئے 18کروڑ88لاکھ روپے مالیت کی ایک ڈیوائسز خریدنے کا ٹھیکہ دے دیا۔ایچ ای سی حکام نے وائر لیس براڈ بینڈ ڈیوائسز خریدنے کے لئے جاری کردہ ٹینڈر کے پیرا 9کو تبدیل کرتے ہوئے کمپنی کو 50فیصد رقم ایڈوانس ادا کر دی حالانکہ ٹینڈر قواعد کے پیرا 9میں واضح کیا گیا تھا کہ کامیاب بولی کنندہ کو براڈ بینڈ ڈیوائسز کی فراہمی کے لئے کوئی ایڈوانس رقم نہیں دی جائے گی اور تمام رقم سامان کی فراہمی کے بعد ادا کی جائے گی۔پیپرا رولزکے قواعد 23کی شق 3کے مطابق کسی بھی ٹینڈر دہندہ کی جانب سے ٹینڈر سے قبل تمام متعلقہ معلومات بروقت فراہم کرنا ضروری ہیں ۔ ٹینڈر میں کسی بھی قسم کی تبدیلی ‘ کمی یا اضافے کے متعلق اشتہار جاری کرنا ضروری ہے تاہم ایچ ای سی حکام نے من پسند کمپنی کو نوازنے کے لئے ٹھیکہ دئیے جانے کے بعد ٹینڈر قواعد میں تبدیلی کی ۔ معاملے پر متعلقہ حکام کو آگا ہ کیا گیا لیکن تاحال کو ئی کارروائی نہیں کی گئی اور نہ ہی بے قاعدگی میں ملوث افسران کی نشاندہی کی گئی ہے۔