پاک فوج دشمن کو گھر میں گھس کر مارنے کی صلاحیت رکھتی ہے‘ عبدالرشید اظہر
خانیوال (بیورونیوز )پاکستانی فوج دنیا کی بہترین ااورپیشہ وارانہ فوج کے طور پر پوری دنیا میں اپنا سکہ منوا چکی ہے،پاک فوج دشمن کو بھر جواب دینے بلکہ اسکے گھر میں گھس کر مارنے(بقیہ نمبر34صفحہ7پر )
کی بھی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے ، حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاک فوج نے قوت ایمانی اور عقیدہ توحید کے بل بوتے پر جس شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا وہ یقیناًقابل تحسین ہے اور پوری دنیا اس برتری کو تسلیم کرتی ہے، یاد رہے کہ پاک فوج اپنے ہتھیاروں پر بھروسہ کرنے کی بجائے اپنے رب پر توکل کرتی ہے اور قوت ایمانی اور عقیدہ توحید کی بنا پر دشمن کا مقابل کرتی ہے اسی بنا پر یہ ناقابل شکست ہے ۔ ان خیالات کا اظہار رئیس المجلس الاسلامی پاکستان حافظ مسعود عبدالرشید اظہر نے جامعہ سعیدیہ سلفیہ خانیوال کے ساجد میر ہال میں تحریک دعوت وتوحید پاکستان کے کنوینر میاں محمد جمیل ایم اے کے ہمراہ ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وقت کو معذرت خواہانہ رویہ ترک کرکے جرات مندانہ کردار ادا کرنا چاہیے دشمن ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزوری سے تعبیر کررہا ہے پاک فوج ہرطرح کی کاروائی کا جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے ۔ انہوں اپنے کہا دینی مدارس کے طلبہ واساتذہ ، علماء کرام وطن عزیز کے دفاع کے لئے متحد ہیں اور اپنی فوج کے دست وبازوں ہیں سپہ سالار حکم دیں یہ ہی طلبہ صف اول میں نظر آئیں گے اور وطن عزیز کے دفاع کے لئے تن من دھن سب کچھ قربان کردیں یہ طلبہ ناصرف وطن عزیز کی نظریاتی سرحدوں کے آمین ومحافظ ہیں بلکہ وطن عزیز کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرنا بھی بخوبی جانتے ہیں ۔تحریک دعوت وتوحیدپاکستان کے کنوینر میاں محمدجمیل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاک فوج کے پا س اصل ہتھیار عقیدہ توحید اور قوت ایمانی کا ہتھیار ہے جس کا توڑ پوری دنیامیں کسی کے پاس نہیں اور یہ ہی ہماری فوج کی کامیابی کا صل راز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک دعوت وتوحیدپاکستان عوام الناس میں یہ ہی شعور بیدار رکرنے نکلی ہے او ہماری دعوت وہ ہی دعوت ہے جسکی ابتداء رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صفاپہاڑی سے کی تھی اور ہمارا طریقہ وہ ہی طریقہ جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے طائف کے بازاروں میں استعمال کیا تھا اس سلسلہ میں تحریک دعوت وتوحید لوگوں کو توحیدکی حقیقی روح سے متعارف کروانے اور توحید کے متعلق آگاہی دینے کے لئے مختلف شہروں میں دعوت توحید ریلیوں کا انعقاد کرتی ہیں اسی ضمن میں تحریک دعوت توحید اور المجلس الاسلامی باکستان کے باہمی اشتراک سے خانیوال میں بھی مورخہ 17مارچ 2019کو جامعہ سعیدیہ سلفیہ خانیوال سے ایک شاندار ریلی کا اہتمام کررہی ہے جس میں تمام مسالک کے علماء او رعوام فرقہ وارانہ اختلافات سے بالا تر ہوکر صرف اور صرف اعلائے کلمۃ اللہ اور عقیدہ توحید کی سربلندی کے لئے شرکت کریں گے یہ ریلی جامعہ سعیدیہ سلفیہ خانیوال سے میاں محمد جمیل ایم اے اور ڈاکٹر حافظ مسعود عبدلرشیداظہر کی زیر قیادت چوک فارق اعظم‘ اہل حدیث چوک ‘ سنگلانوالہ چوک سے ہوتے ہوئے ایوب چوک پر اختتام پذیر ہوگی اس موقعہ پر ڈاکٹر حافظ مسعود عبدالرشید اظہر ،حافظ محمود عبدالرشیداظہر ، حافظ محسن اویس سعیدی ، حافظ مصعب اویس سعیدی ، مولانا محمد یحی فاروق ، مولانا نواید اقبال ، شیخ محمد ندیم یاسین مولانا ابوبکر سلفی ، حافظ ابتسام افضل شیخ ،حافظ اسجد ، حافظ عمران، حافظ احسان الہیِ ،قاری محمد انس سعیدی ، خزیمہ اظہر،حافظ حسان سعیدی راناراشد ، رانا محمد آصف ،رانا سجاد ، چوھدری خالد ، حاجی ظفر اقبال ، ڈاکٹر زاہد عمران ، میاں طارق ، ودیگر کارکنا ن وقائدین موجود تھے ۔
عبدالرشید اظہر