کل حج قرعہ اندازی ‘ خوش نصیبوں کو ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دینے کا فیصلہ

کل حج قرعہ اندازی ‘ خوش نصیبوں کو ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دینے کا فیصلہ

ملتان ( سپیشل رپورٹر) وزارت مذہبی امور کل 12 مارچ کو حج قرعہ اندازی کرے گی، 2 لاکھ 16 ہزار 623 درخواست گزاروں میں سے کامیاب افراد کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بینکوں کی درخواست پر حج قرعہ اندازی کو ایک دن کے لئے موخر کیا گیا تھا، وزارت کی جانب سے بینکوں(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عازمین حج کے چیک اور ڈرافٹ پیر تک کلیئر کردیں۔بینکوں کو آن لائن انٹری جلد مکمل کرنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں عوام الناس کی سہولت کے لیے درخواست گزاروں کے کوائف وزارت کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں۔ حج قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے خوش نصیبوں کو بذریعہ ایس ایم ایس بھی اطلاع دی جائے گی۔ دریں اثناء ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کو ای ویزہ سہولت والے ممالک کی فہرست میں بھی شامل کرلیا ہے۔

قرعہ اندازی

مزید : ملتان صفحہ آخر