کیمیکل درآمدکنندگان کے مسائل ترجیحی حل کئے جائیں‘ راؤ خورشید علی

کیمیکل درآمدکنندگان کے مسائل ترجیحی حل کئے جائیں‘ راؤ خورشید علی

لاہور(نیوز رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ’’ کیمیکل امپورٹرز اینڈ ٹریڈرز‘‘ کے کنوینر راؤ خورشید علی نے کہا ہے کہ حکومت کیمیکل امپورٹرز اور ٹریڈرز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔ کھانے پینے کی چیزوں سے لے کر کپڑوں کی تیاری تک ہر شعبے میں کیمیکلز کا استعمال ہوتا ہے ۔لہذا حکومت کیمیکلز کی امپورٹ پر کسٹم ڈیوٹیز سمیت دیگر ٹیکسوں کی شرح کو کم کرے ۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز لاہور چیمبر آف کامرس میں ہونے والے ایک مذکورہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ سیکرٹری اینٹی نارکوٹس نے ہم سے تجاویز مانگی ہیں جو انہیں جلد بجھوا رہے ہیں تاکہ کیمیکلز انڈسٹری کو درپیش مسائل کا ازالہ کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے امپورٹ آ ٹیمز پر کسٹم ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کی شرح میں ہو شربا اضافہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے امپورٹر حضرات کے مسائل میں بھی بتدریج اضافہ ہو گیا ہے ۔انہوں نے ہے کہ جب بنیادی ان پٹ کی قیمتیں بڑھیں گی تو مینو فیکچرنگ یونٹس کی پیداواری لاگت میں بھی اضافہ ہو جس بوجھ صارفین پر پڑتا ہے جس کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں اجلاس میں نائب صدر لاہور چیمبر فہم سہگل، لالہ یاسر، شاہد ڈوگر، رانا عظیم ، علی غفار اور دیگر نے شرکت کی۔

مزید : کامرس