عمان ، 14 ویں فوڈ اینڈ ہاسپیٹیلٹی ایگزیبیشن میں شرکت کیلئے 15 مارچ تک درخواستیں طلب

عمان ، 14 ویں فوڈ اینڈ ہاسپیٹیلٹی ایگزیبیشن میں شرکت کیلئے 15 مارچ تک ...

اسلام آباد (این این آئی)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے مسقط، عمان میں منعقد ہونے والی 14 ویں فوڈ اینڈ ہاسپیٹیلٹی ایگزیبیشن میں شرکت کے خواہش مند اداروں سے 15 مارچ 2019ء تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عالمی تجارت نمائش کا انعقاد 14 سے 16 اکتوبر 2019ء کو ہو گا جس میں فوڈ، ڈرنکس، ڈیری، ٹی کافی، کیٹرنگ مصنوعات اور ریسٹورنٹ، کیفے، پراسیسنگ و پیکجنگ کی خدمات وغیرہ تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کر سکیں گے۔ نمائش میں شرکت کے ذریعے انہیں عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کرنے کا موقع ملے گا

جس سے برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مزید : کامرس