کاغذات اورسٹیشنری کی بین الاقوامی نمائش 18 مارچ کو دبئی میں ہوگی

کاغذات اورسٹیشنری کی بین الاقوامی نمائش 18 مارچ کو دبئی میں ہوگی

اسلام آباد (اے پی پی)کاغذات اورسٹیشنری کی بین الاقوامی نمائش 18 مارچ سے دبئی میں شروع ہوگی۔ پیپر ورلڈ دبئی کے نام سے تین روزہ نمائش دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منقد ہورہی ہے جس میں عالمی کمپنیاں کاغذات ، پرنٹنگ مواد، سکولوں کے سامان، آفس سپلائی اورسٹیشنری سمیت کارپوریٹ گفٹس کی مصنوعات بین الاقوامی خریداروں کے سامنے پیش کریں گی۔ گزشتہ سال اس نمائش میں 90 ممالک کی کمپنیوں نے 303 سٹال لگائے تھے۔

واں سال اس نمائش میں پاکستان سمیت درجنوں ممالک کی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔

مزید : کامرس