ملتان ‘ کئی علاقوں میں 5 گھنٹے بجلی بند ‘ کاروباری ‘ گھریلو امور متاثر

ملتان ‘ کئی علاقوں میں 5 گھنٹے بجلی بند ‘ کاروباری ‘ گھریلو امور متاثر

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ملتان شہر کا بڑا حصہ اتوا کے روز پانچ گھنٹے بجلی سے محروم رہا۔ واسا کے واٹر سپلائی اوقات میں بجلی کی بندش سے شہری پانی سے بھی محروم رہے۔ میپکو کے 143کے وی بوسن روڈ گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی ساڑھے آٹھ بجے صبح بند کی گئی جو 2بجے دوپہر بحال ہوئی(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

۔ صارفین کے مطابق مسلسل ساتویں اتوار بجلی طویل دورانیہ کے لئے بند کی گئی جس سے گھریلو امور بھی متاثر ہوئے۔ بوسن روڈ گرڈ سٹیشن کے 17 فیڈرز کی بندش کی گئی۔ میپکو نے ایک ہی وقت میں کریش مینٹی ننس‘ گرڈ سٹیشن مینٹی ننس اور کھمبوں کی تبدیلی اور شفٹنگ کے پروگرام شروع کررکھے ہیں جس سے صارفین اذیت کا شکار ہیں۔ باقاعدہ اور مناسب تشہیر نہ ہونے کی وجہ سے بھی صارفین اور شہری پریشانی سے دوچار رہے۔ میپکو کے سب ڈویژنل دفاتر اور کمپلینٹ سنٹرز سے بھی آگاہی فراہم نہ کرنے سے صارفین اور شہریوں نے حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ میپکو ترجمان کے مطابق شہر کے وسط میں واقع عیدگاہ چوک‘ شمس آباد کے توسیعی منصوبے پر کام تقریباً مکمل کرلیا گیا ہے۔ شمس آباد چوک پر سٹرکچر پولز بھی ہٹادیئے گئے ہیں۔ سڑک کے دونوں اطراف بجلی کے کھمبے او تاریں بھی ترتیب سے نصب کردیئے گئے ہیں۔

متاثر

مزید : ملتان صفحہ آخر