نان سٹاپ وارداتیں ‘مخدوم رشید میں ڈاکو ناکہ ‘ لوٹ مار ‘ پولیس لاپتہ

نان سٹاپ وارداتیں ‘مخدوم رشید میں ڈاکو ناکہ ‘ لوٹ مار ‘ پولیس لاپتہ

ملتان (خبرنگارخصوصی ) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق مخدوم رشید پولیس کے علاقے موضع نائی والا میں چار کار سوار ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر متعدد افراد کو لوٹ لیا ڈاکو نے کار سوار مقبول احمد کو روک کر دس ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین لیا اسی ناکے پر ڈاکوؤں نیامتیاز حسین اور حافظ سعید کو روک کر ان سے دو موٹرسائیکلیں اور نقدی (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

چھین لی گئی ممتاز آباد پولیس کے علاقے سے محمد طاہر کی موٹرسائیکل اور شاہد کے گھر سے سات لاکھ روپے مالیت کاسامان چوری کر لیا گیا قطب پور پولیس کے علاقے میں محمد حفیظ کی دکان سے 90ہزار روپے ، صابر حسین کا مو ٹرسائیکل ، کینٹ پولیس کے علاقے سے محمد انس کا موٹرسائیکل اور زکریا پولیس کے علاقے سے مختیار حسین کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا جلیل آباد پولیس کے علاقے میں امجد سے موبائل فون چھین لیاگیا زکریا پولیس کے علاقے میں سہیل خان کے گھر سے اے سی ، ٹی وی اور دیگر سامان ، نیوملتان پولیس کے علاقے سے محمد اصغر کا موٹرسائیکل ، نیوملتان پولیس کے علاقے سے مشتاق حسین کا موٹرسائیکل ،شاہ رکن عالم کالونی سے محمد عمران کا موٹرسائیکل ، سیتل ماڑی پولیس کے علاقے میں قاری عبدالمنان کے گھر کے باہر سے سوئی گیس کا میٹر ، سیتل ماڑی پولیس کے علاقے میں رانا اشتیاق ، کاشف ، سجاد ، قاسم ، زاہد ، رضوان ، وسیم اور عامر کے موبائل فون چوری کر لئے گئے بستی ملوک پولیس کے علاقے سے محمد اختر کا موٹرسائیکل اور بدھلہ سنت پولیس کے علاقے میں محمد اکرم کے گھر سے چار بکریاں چوری کر لی گئیں۔

لاپتہ

مزید : ملتان صفحہ آخر