اوچ شریف ‘ 30 یتیم بچوں کی اجتماعی شادی ‘ سماجی شخصیات کا سول سوسائٹی کو خراج تحسین

اوچ شریف ‘ 30 یتیم بچوں کی اجتماعی شادی ‘ سماجی شخصیات کا سول سوسائٹی کو خراج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اوچ شریف ( سپیشل رپورٹر،سٹی رپورٹر ) اوچ سول سوسائٹی اوچ شریف کے زیر انتظام 30 اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی , جس میں 30 یتیم مستحق بچیوں کی (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

بارات کا پرتپاک استقبال کیا گیا , تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا , تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی بہاول پور کی ضلعی رہنماء4 شہلا احسان نے کہا کہ ایک سول سوسائٹی کی جانب سے ایک عظیم کاوش ہے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں, صدر اوچ سول سوسائٹی اوچ شریف عمر خورشید سہمن چئیرمین زبیر خان نیازی , جنرل سیکرٹری سید کامران رضاء4 بخاری , سید شہنشاہ بخاری عبداللہ خان مستوئی و دیگر سول سوسائٹی رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 30 یتیم و نادار بہنوں کی اجتماعی شادی کے دن ان کے لئے بہت خوشی کا مقام ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا پیر سید محمد شاہ جرار , سلیم نیازی و دیگران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس عظیم کارنامے پر سول سوسائٹی کے تمام عہدیداران اور ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں , پر وقار تقریب میں 30 دولہوں اور دولہنوں کو اسٹیج پر بٹھا کر تمام باراتیوں کو پر تکلف کھانا دیا گیا , اور ہر دلہن کو فرنیچر سمیت تمام ضروریات زندگی کا سامان سوسائٹی کی جانب سے جہیز میں دیا, یتیم بچیوں کے عزیز و اقارب نے خطاب میں کہا کہ غربت کے باعث بچیوں کو رخصتی کے سلسلہ میں وہ شدید پریشانی کا شکار تھے , اس عظیم کاوش پر وہ اوچ سول سوسائٹی اوچ شریف کے انتہائی مشکور ہیں تقریب میں شریک سیاسی , سماجی شخصیات سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی نے سول سوسائٹی کی اس کاوش کو سراہا۔