حکومت غربت کے بجائے غریبوں کو ختم کرنیکی پالیسی پر عمل پیرا ‘ احمد یار ہنجرا

حکومت غربت کے بجائے غریبوں کو ختم کرنیکی پالیسی پر عمل پیرا ‘ احمد یار ہنجرا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ الیکشن کے دوران سہانے خواب دکھانے والے اپنے وعدے بھول کر غربت کے بجائے(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

غریبوں کو ختم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، نواز شریف کو پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیربنانے،ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں داخل کرنے،دہشتگردی ختم کرنے اور ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنے کی سزا دی جا رہی ہے، نااہل حکمران عوام کے دلوں سے نواز شریف کی محبت نہیں نکال سکتے، جعلی حکمران نواز شریف کی بیماری کا نہ صرف مذاق اڑا رہے ہیں بلکہ ان کی تضحیک بھی کررہے ہیں،عوامی خدمت ہیہنجراء خاندان شیوہ ہے عوامی خدمت کر کے دل کو سکون ملتا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہپارلیمنٹ کو گالیاں دینے والے اور اس پر لعنت بھیجنے والے حکمرانوں نے پہلے بیگم کلثوم نواز کی بیماری کا بھی مذاق اڑایا تھااب عوام کے قائد نواز شریف کی بیماری پر ان کی تضحیک کررہے ہیں، نواز شریف کی غلطی یہ تھی کہ انہوں نے ملک کو اندھیروں سے نکالا، انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے والے جعلی حکمرانوں کی غیرت وحمیت ہی ختم ہو چکی ہے، ان کی اخلاقی تربیت کی گئی ہے اور نہ ہی انہیں کسی بیمار شخص کا احساس ہے، پی ٹی آئی کی حکومت کو انہوں نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جعلی مینڈیٹ کے تحت قوم پر مسلط کی گئی حکومت عوام کے خون کا آخری قطرہ بھی نچوڑنے کے مشن پر عمل پیراہے۔

احمد یار ہنجرا

Back to Conversion

مزید : ملتان صفحہ آخر