مشکل حالات میں بھی ترقی کاسفر جاری رہے گا ‘ رکن قومی اسمبلی شیخ فیاض الدین

مشکل حالات میں بھی ترقی کاسفر جاری رہے گا ‘ رکن قومی اسمبلی شیخ فیاض الدین

خان پور (نمائندہ پاکستان)چیئرمین سٹینڈ نگ کمیٹی قومی اسمبلی شیخ فیاض الدین نے کہاہے کہ حکیم ٹاؤن کو سوئی گیس کی فراہمی عنقریب مکمل ہوجائے گی ۔وہ سماجی رہنما قمر الدین(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

قریشی کی قیادت میں ملنے والے ایک وفد سے گفتگوکررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ حکیم ٹاؤن میں مرکزی پائپ لائن ڈالی جاچکی ہے اب بڑی پائپ لائن سے چھوٹی پائپ لائن نکلوا کر کالونی کے گھروں کو سوئی گیس فراہم کرادی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود ترقی کا سفر جاری رہے گا۔علاقائی ترقی کے لئے ہر سطح پر جدوجہد کی جائے گی ،اس موقع پر موجود ممبر پنجاب اسمبلی حاجی ارشد جاوید نے کہا کہ پنجاب حکومت سے بھی خان پور کے لئے فنڈز حاصل کیے جائیں گے ۔وفد میں چوہدری عمران ،افضل قریشی کونسلر ،محمد اصغر اور دیگر افراد بھی موجودتھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر